حکومت کسٹم ویلویشن پرائس بزنس کمیونٹی کی مشاور ت سے مقرر کرے: خواجہ خاوررشید

حکومت کسٹم ویلویشن پرائس بزنس کمیونٹی کی مشاور ت سے مقرر کرے: خواجہ خاوررشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اینڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چےئرمین و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب خو اجہ خاور رشید نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے حکومت کسٹم ویلویشن پرائس بزنس کمیونٹی کی مشاور ت سے مقرر کریں۔انہوں نے کہا کہ کسٹم کے حوالے سے آج کل کسٹم ویلویشن ڈپیارنمنٹ نے ویلویشن اور گائیڈلائن پرائس کے نام پر اندھیر نگری مچا رکھی ہے۔
اگر کوئی ایٹم چائنا سے 1000ڈالر کے حساب سے آ رہی ہے تو کسٹم ڈیپارٹمنٹ 1300سے 1700ڈالر کے حساب سے اس پر ڈیوٹی عائد کرتا ہے۔خاوررشید نے مزید کہاکہ ویلویشن کے اس لاء میں پاکستان کے ہرسکیٹر کی ایٹم اور خام مال شامل ہیں،جنکی اصل پرائس کم ہے لیکن کسٹم ڈیپارٹمنٹ 20سے 40فیصد بڑھا کر ٹیکسز وصول کررہے ہیں جوکہ سراسر ناانصافی ہے۔جسکی وجہ سے حکومت کو انکم کی مد میں کمی کا امکان ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تیل کی پرائس کم ہونے کی وجہ سے خام مال کی قیمتیں بھی کم ہورہی ہیں لیکن اسکو دیکھا نہیں جا رہا ہے۔ پاکستان میں مختلف ایسوسی ایشن کا وجود ہے،کسٹم ڈیپارٹمنٹ انکی مشاورت سے پرائس فکس کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل لاء کے مطابق اگر کوئی بنک کے ذریعے مال منگواتا ہے تو اس کو پرائس کی رسید بھی ملتی ہے اسکو بھی مد نظر رکھا جائے اورویلویشن پرائس کو انٹر نیشنل مارکیٹ کی پرائس کے مطابق کر کے بزنس کمیونٹی کی بے چین کو دور کیا جائے۔

مزید :

کامرس -