قومی بچت کو 96ارب کے ہدف کے مقابلے میں 101ارب روپے جمع

قومی بچت کو 96ارب کے ہدف کے مقابلے میں 101ارب روپے جمع

  

اسلام آباد (اے پی پی) مرکزی ڈائریکٹوریٹ برائے نیشنل سیونگز (سی ڈی ایف ایس) نے رواں مالی سال کے ماہ اکتوبر تک متناسب ہدف 96ارب روپے کے مقابلے میں 101ارب روپے جمع کئے۔ سی ڈی این ایس کے حکام نے جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیونگز کو مالی سال 2015-16ء کیلئے مجموعی ہدف 302ارب مقرر کیا گیا ہے تاہم 21اکتوبر تک نیشنل سیونلز نے 101ارب روپے جمع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دران سی ڈی این ایس نے 66ارب روپے ہدف کے مقابلے میں 82ارب روپے جمع کیے۔ حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے یکم اکتوبر 2015ء سے نئی سیونگز سکیموں پر منافع کی شرح میں ایڈجسٹمنٹ پر کام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منافع کی شرح پر نظرثانی حکومتی پالیسی کے مطابق موجودہ مارکیٹ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -