ایف پی سی سی آئی‘ سویٹ اینڈکنفکشنری کے مسائل‘ کے حوالے سے خصوصی اجلاس

ایف پی سی سی آئی‘ سویٹ اینڈکنفکشنری کے مسائل‘ کے حوالے سے خصوصی اجلاس

  

لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر حمید اختر چڈھا کی زیر صدرات ’’ سویٹ اینڈکنفکشنری کے مسائل‘‘ کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حمید اختر چڈھا نے ہائی کورٹ کی طرف سے بیکرز ،ریستوران ،سویٹ اینڈکنفکشنری کی دکانوں اور مینوفیچرنگ یونٹوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر نہ ڈالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے سویٹ اینڈکنفکشنری کے کاروبار کی انٹر نیشنل مارکیٹ میں ایکسپورٹ پر پڑ نے والے منفی اثرات کو روکنے کیلئے ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی طرف سے ڈی جی فوڈ پنجاب کوآگاہی مہم سے متعلق لکھے گئے خط کا جواب ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود خط کا جواب نہ دینامحکمے کے افسروں کی لاپرواہی کی مثال ہے ،وزیر اعلی پنجاب فوری نوٹس لیں۔ انہوں نے کہام کہ حکومت بیکری ملکان کے مسائل مشاورت کے ساتھ حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرئے اورپنجاب فوڈ اٹھارٹی کو اپنے اختیارات میں رہ کر کام کرنیکی تلقین کرئے۔انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے سویٹ اینڈکنفکشنری کے چےئرمین مظہر اقبال بٹ کو بیکرز ملکان کے مسائل کو حکومت تک پہنچانے اور اس کے حل کے لئے مثبت اقدامات کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ایف پی سی سی آئی کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے سویٹ اینڈکنفکشنری کے چےئرمین مظہر اقبال بٹ نے کہا کہ ایک ہی بزنس مین کو فیکٹری لائسنس اور شاپ لائسنس کی مد میں الگ الگ فیس دینی پڑتی ہے اس کو ختم کیا جائے۔ترقیاتی پراجیکٹ میں آنے والی زمین اور دکانوں کو مارکیٹ ویلو کے مطابق قیمت دی جائے۔چےئرمین آل پاکستان کاٹیج انڈسٹری غلام سرور ہجویری نے کہا کہ سوئی گیس محکمہ ہمارے تین ماہ کی سکیورٹی رکھتی ہے اگر ایک ماہ کا بل نہ دیا جائے تو کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے جو زیادتی ہے۔فوڈ اتھارٹی کے بے جا چھاپوں اور میڈیا کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ میں ہماری ایکسپورٹ پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں،ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔محمد علی بٹ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں ہے۔محمد عاصم نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی چھاپے مارنے سے پہلے موثر میڈیا مہم چلائے اورفوڈ اتھارٹی میں موجود ماہانہ لینے والی بلیک شپ کو پکڑ کر سزا دی جائے۔

مزید :

کامرس -