یورپ کو پاکستانی برآمدات میں کمی تشویشناک ہے: خادم حسین

یورپ کو پاکستانی برآمدات میں کمی تشویشناک ہے: خادم حسین

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نے کہا سال رواں کے پہلے 8 ماہ میں پورپ بھجوائی جانے والی پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں ساڑھے4 ارب ڈالرکی کمی آئی ہے۔جوانتہائی تشویشناک ہے، برآمدات میں 25فیصدسے زیادہ کمی نے انتہائی کوشش کے بعد حاصل کی جانے ترجیحی تجارتی سہولیات کو غیرموثر بنا ڈالا ہے، پورپین یونین کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان سے گزشتہ سال جنوری سے اگست تک6 ارب سے زیادہ کی برآمدات کی گئی تھیں، جو امسال مختلف وجوہات کے سبب ساڑھے4 ارب ڈالر تک گرگئی ہیں۔ انہوں نے کہا پورپی یونین کے چھبیس ممالک میں پچیس کو کی جانے والی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

،جبکہ جرمنی کو کی جانے والی برآمدات میں بائیس ٖفیصد سے زیادہ کمی آئی ہے، اسپن کو کی گئی ہے برآمدات میں تقریبااٹھارہ فیصد کمی ریکاڈر کی گئی ہے، اٹلی کو کی جانے والی برآمدات میں ساڑھے34 فیصد کمی آئی ہے۔خادم حسین نے کہا کہ پاکستانی برآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوگی جس کے باعث حکومت کاروبار زندگی کیلئے مہنگے ریٹ پر قرضے لے گی جس سے ملک کے اندر مہنگائی میں اضافہ ہوگا اس لیے حکومت برآمدات میں اضافہ کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرے تاکہ برآمدات میں اضافہ سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو۔

مزید :

کامرس -