لاہور، پی ٹی آئی کی ریلی پر پولیس کا دھاوا، متعدد کارکن زخمی و گرفتار

لاہور، پی ٹی آئی کی ریلی پر پولیس کا دھاوا، متعدد کارکن زخمی و گرفتار
لاہور، پی ٹی آئی کی ریلی پر پولیس کا دھاوا، متعدد کارکن زخمی و گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ساندہ یوسی74میں ریلی نکالنے پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے اس لئے پی ٹی آئی والے ریلی ختم کر دیں۔دوسری طرف کارکنوں کا موقف تھا کہ ابھی وقت ختم نہیں ہوا اس لئے پولیس ریلی کو نہ روکے انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس مخالف ن لیگی امیدوار کے کہنے پر ریلی کو روک رہی ہے۔جیو نیوز کے مطابق کافی بحث کے بعد پولیس نے ریلی پر دھاوا بول دیا اور لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا۔ایس پی اقبال ٹاون کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار کارکن چھوڑ دیئے ہیں