پنجاب، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم کا وقت ختم، پولنگ ہفتے کو ہوگی، سکیورٹی کے سخت انتظامات

پنجاب، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم کا وقت ختم، پولنگ ہفتے کو ...
پنجاب، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم کا وقت ختم، پولنگ ہفتے کو ہوگی، سکیورٹی کے سخت انتظامات

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے بارہ ، سندھ کے آٹھ اضلاع اور اسلام آباد سمیت بلدیاتی الیکشن کیلئے مہم کئی جانیں لے کر جمعرات کی رات بارہ بجے ختم ہوگئی۔اب ان انتخابات کیلئے پولنگ ہفتے کو ہوگی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ان انتخابات کیلئے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور فوج کو بھی سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔کئی جگہوں پر کارکنوں میں تصادم بھی ہوا جس میں کئی کارکن جان سے گئے۔ لاہور میں یکی گیٹ میں ن لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے دو کارکن جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔ فیصل آباد میںن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوا جس میں کئی کارکن زخمی ہوئے۔ابھی پولنگ کا دن باقی ہے جو سب سے زیادہ حساس دن ہے اس دن کئی جگہوں پر ایک بار پھر خونی تصادم کا خطرہ ہے۔ ان انتخابات میںکہیں بھائی بھائی کیخلاف لڑ رہاہے تو کہیں باپ بیٹا آمنے سامنے ہیں۔پیپلز پارٹی نے سندھ میں متعدد ریلیاں نکالیں جبکہ ق لیگ نے آخری روز اپنے امیدواروں کا کنونشن منعقد کیا۔کسی نے شیر کو کرایہ پر حاصل کیا تو کسی نے بہت بڑا تیر اور بلا بنایا۔کئی جگہوں پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدوار بھی گرفتار ہوئے ۔ ان انتخابات میں سندھ اور پنجاب کے سینکڑوں پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -Headlines -