انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی،فیصل آباد میں12بجے کے بعد بھی ن لیگ کا جلسہ

انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی،فیصل آباد میں12بجے کے بعد بھی ن ...
 انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی،فیصل آباد میں12بجے کے بعد بھی ن لیگ کا جلسہ

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دیں۔ فیصل آباد میں وقت ختم ہونے کے بعد بھی جلسہ جاری رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے روز ہونیوالے بلدیاتی الیکشن کیلئے جمعرات کی رات کو12بجے تک انتخابی مہم ختم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن فیصل آباد میں ن لیگ کے شیر علی گروپ کا جلسہ بارہ بجے کے بعد جاری رہا جس میں چوہدری شیر علی خطاب کرتے رہے اور اس میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر بھی موجود تھے جو نعرے بازی کراتے رہے۔یاد رہے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر6ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔

مزید :

قومی -