ضرب عضب آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر کاری ضرب لگائی :شہبازشریف

ضرب عضب آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر کاری ضرب لگائی ...
ضرب عضب آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر کاری ضرب لگائی :شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے آج امریکی قونصلیٹ لاہور میں امریکہ کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقرےب مےںمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکن رائیڈر (Mr.Zachary Harkenrider ) کے ساتھ مل کر کیک کاٹا ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے امریکہ کے 239 ویں قومی دن کی تقریبات پر امریکی عوام کو مبارکباد دی اورکہاکہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں- مختلف ادوار میں پاک امریکہ تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہی تاہم دوستی کا یہ رشتہ 6دہائیوں پر محیط ہے- وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں پاک ا مریکہ تعلقات باہمی احترام ،ترقی اورخوشحالی کے اصولوں پر استوار ہوئے ہیں- وزیراعظم محمد نوازشریف کا حالیہ دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا ہے-دونوں ملکو ںنے ترقی اور خوشحالی کے مواقع سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیاہے- انہوںنے کہاکہ امریکہ پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں بھرپور تعاون کر رہاہے-تعلیم ،صحت اور توانائی کے شعبوں میں امریکی تعاون قابل قد ر ہے-مظفر گڑھ میں امریکہ کے تعاون سے پاور پلانٹ کو دوبارہ چلایا جا رہا ہے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کو توانائی بحران کے ساتھ دہشت گردی کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے-پاکستان کی بہادر افواج اور زندگی کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں-دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 50ہزار سے زائد پاکستانی اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں- دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے بندوق کی گولی کے ساتھ سماجی ومعاشی انصاف کی گولیاں بھی ضروری ہیں- روز گار کے مواقع بڑھا کر او رغربت میں کمی کر کے انتہاءپسندانہ رحجانات کا خاتمہ کیا جا سکتاہے-ضرب عضب آپریشن کے ذرےعے دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں پر کاری ضرب لگائی گئی ہے- پوری پاکستانی قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر چکی ہے-پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک صفحہ پر ہے- انہوںنے کہاکہ امریکہ کی معروف کمپنی جنرل الیکٹرک نے پنجاب میں گیس کی بنیاد پر لگنے والے منصوبوں کا شفاف انداز میں کنٹریکٹ حاصل کیاہے-گیس کی بنیاد پر لگنے والے تین منصوبوںسے 3600میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی -گیس کے ان تین منصوبوں میں شفاف بڈنگ کے ذریعے انتہائی کم قیمت پر کنٹریکٹ دیا گیاہے-گیس کے ےہ منصوبے ماضی میں لگنے والے منصوبوں کے مقابلے میں آدھی قیمت پر لگ رہے ہیں-ان منصوبوں میں 112ارب روپے کی بچت کی گئی ہے- پاکستان او رامریکہ کے مابین معاشی تعاون میں اضافہ ہورہاہے- امریکن قونصل جنرل زیچرے ہارکن رائیڈر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں- وزیراعلیٰ شہبازشریف انتہائی محنت سے عوامی منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں-

مزید :

لاہور -