مقصد پر توجہ اور کام کی لگن سے کامیابی ممکن ہے: نجم الثاقب

مقصد پر توجہ اور کام کی لگن سے کامیابی ممکن ہے: نجم الثاقب

  

پریٹوریا(نمائندہ خصوصی)پاکستان لیڈیز کلب پریٹوریاکی پیٹرن ان چیف اور جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی اہلیہ مسز مدیحہ ثاقب نے ایگزیکٹوممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماراکلب جنوبی افریقہ اور پاکستان کے ضرورت مند اور مستحق افراد کی مدد کررہاہے۔ ہم جدید خطوط پر کام کررہے ہیں اور ہمارے ذہنوں میں بہت سے مقاصد ہیں۔ ہم انسانی ہم دردی کی بنیادوں پر اپنے دوست ملک جنوبی افریقہ کے لوگوں کیلئے بھی کام کرینگے۔ ایگزیکٹو ممبران کے اجلاس میں مستحقین کی امداد کے علاوہ دیگر امور بھی زیربحث آئے۔ طے پایا کہ نمایاں شخصیات کو کلب کے ساتھ منسلک کرنے اور انہیں اس عظیم مقصد کیلئے کام کرنے پر کس طرح تیارکیاجاسکتاہے۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ کلب کے ممبران نے مقاصد کے حصول کیلئے بھرپورسرگرمیوں میں حصہ لیا اور ان کی کاوشوں سے فنڈز کے حصول میں خاطر خواہ اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔ اجلاس میں شریک ہائی کمشنر نجم الثاقب نے کلب کی سرگرمیوں میں اضافے اور مقاصد کے حصول کیلئے مختلف کارآمد تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ مقصد کے حصول پر مکمل توجہ اور کام سے لگن کی بدولت ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پرہائی کمشنر نے سرگرمیوں میں نمایاں حصہ لینے اور فنڈز ریزنگ کیلئے بھرپور کاوشیں کرنے والے ممبران میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔

مزید :

عالمی منظر -