سیاسی پناہ کے مسترد شدہ درخواست دہندگان کو جرمنی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی‘جرمن وزیر داخلہ

سیاسی پناہ کے مسترد شدہ درخواست دہندگان کو جرمنی میں داخلے کی اجازت نہیں ...

  

برلن(اے پی پی) جرمن وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بلقان سے جرمنی آنے والے ایسے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو واپس روانہ کر دیا جائے گا، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ تھوماس ڈے میزئر کے مطابق آئندہ ہفتوں کے دوران ایسے افراد کی واپسی کا عمل تیز ہو جائے گا۔ جرمنی کو مہاجرین کے ایک بڑے سیلاب کا سامنا ہے جبکہ برلن نے اقتصادی مقاصد کے لیے نقل مکانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حالیہ عرصے میں البانیا اور کوسووو سے بھی تقریبا ایک لاکھ افراد پناہ کی غرض سے جرمنی پہنچے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -