شام ‘رواں ماہ ہلاک 20 ایرانی فوجی افسروں اور سپاہیوں کا اشتہار شائع

شام ‘رواں ماہ ہلاک 20 ایرانی فوجی افسروں اور سپاہیوں کا اشتہار شائع

  

تہران(کے پی آئی)ایرانی اخبارات نے رواں ماہ کے دوران شام میں باغیوں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہونے والے 20 فوجی افسروں اور سپاہیوں کی تصاویر پر مبنی ایک پوسٹر شائع کیا ہے جس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈیزائن کردہ پوسٹر میں اکتوبر میں شام میں مختلف مقامات پر ہلاک ہونیوالے فوجیوں کے نام شامل ہیں۔ پوسٹر پر فرشاد حسونی زاداہ، حمید مختار بند، نادر حمید دیلمی، مسلم خیزاب، ھادی شجاع، مہدی عل دوست، محمد استحکامی جھرمی، مجید صانعی، کمیل قربانی، حسن احمدی، مجتبی کرمی، رسول بورمراد، امین کریمی، رضا دارمرودی، عبداللہ باقری، میلاد مصطفوی، مصطفی صدر زادہ، سجاد طاھرنیا، محمد ظہیری اور روح اللہ عمادی کے نام اور تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ایرانی ذرائع ابلاغ میں کچھ دوسرے فوجیوں کے نام بھی مقتولین کے طور پر لیے جاتے رہے ہیں مگر اس پوسٹر میں ان کا ذکر نہیں۔ رواں ماہ میں رضا خاوری، بویا ایزدی اور وحید نومی کو بھی باغیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں شامل بتایا گیا تھا۔یہ پوسٹر ایک ایسے وقت میں شائع کیا گیا ہے کہ حال ہی میں ایرانی ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دی تھی کہ 2011 کے بعد سے اب تک شام میں پاسداران انقلاب کے 400 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں کچھ تو باضابطہ فوجی تھے تاہم کچھ کا تعلق پاسداران انقلاب کی نجی ملیشیا کے ساتھ تھا۔ جو پچھلے پانچ سال کے دوران صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -