بھارت ٗسائنسدان پی ایم بھرگوا کا ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ

بھارت ٗسائنسدان پی ایم بھرگوا کا ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتی برادریوں کے ساتھ تعصب برتنے اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف ادیبوں اور مصنفین کے بعد احتجاج کے طور پر بھارت کے معروف سائنسدان پی ایم بھرگوا نے بھی حکومت سے ملنے والا تیسرا بڑا سویلین ایوارڈ ’پدما بھوشن‘ واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ایم بھرگوا، جو سینٹر فار سیلولر اینڈ مالیکیولر بایولوجی (سی سی ایم بی) کے بانی ڈائریکٹر بھی ہیں نے کہا کہ انہوں نے اپنا ’پدما بھوشن‘ ایوارڈ اس وقت میں واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب نریندر مودی کی حکومت انتہا پسندوں کو مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک آرٹسٹ اپنے فن کے ذریعے اختلاف رائے کا اظہار کرتا ہے تاہم بطور سائنسدان میں اپنے اختلاف رائے کا اظہار اپنے کام سے کیسے کرسکتا ہوں؟انہوں نے کہا کہ اس لیے اس تعصب اور فرقہ پرستی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے میں نے یہ ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔پی ایم بھرگوا نے کہا کہ وہ جلد سیکرٹری داخلہ سے ملاقات کرکے اپنا ایوارڈ واپس کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سائنسی برادری سماجی طور پر بے حس ہوچکی ہے، تاہم امید ہے کہ میرے اس فیصلے سے انہیں ملک کی خطرناک صورتحال کا کچھ نہ کچھ احساس ضرر ہوگا کیونکہ ان حالات میں سائنسدان خاموش نہیں رہ سکتے۔

مزید :

عالمی منظر -