حاکم دبئی نے مصری صدر کو ذاتی گاڑی میں سیر کروائی

حاکم دبئی نے مصری صدر کو ذاتی گاڑی میں سیر کروائی

  

دبئی(کے پی آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد المکتوم نے دورے پر آئے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو اپنی گاڑی میں دبئی کی سیر کروائی۔مصری صدر کے ترجمان علا یوسف نے بتایا کہ الشیخ راشد نے مصری مہمان کو گذشتہ شب دبئی کی سیر کرائی اور انہیں مشرق وسطیٰ کے اہم تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی میں ہونے والے ترقیاتی کام اور مختلف اہم جگہیں دکھائیں۔علا یوسف کا مزید کہنا تھا السیسی اور الشیخ راشد نے قبل ازیں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں الشیخ راشد نے عرب دنیا میں مصر کے کردار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مصر تمام عربوں کا حامی ہے۔مصر اور یو اے ای کے تعلقات عمومی سفارتی نہیں بلکہ بھائی چارے اور شراکت پر مبنی ہیں۔دونوں حکومتوں کے ٹھوس اور باہمی برادرانہ تعلقات کی وجہ سے یہ بھائی چارہ مزید بڑھ گیا ہے۔حاکم دبئی نے مصر اور یو اے ای کے درمیان باہمی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ "مصراس عوام اور قیادت ہمیشہ ہی امارتی حکومت کے تعلیم، ثقافت، معیشت اور حکومتی شعبوں میں شریک کار رہا ہے۔متحدہ عرب امارات کے مصر کے ساتھ قائم کردہ مثالی تعلقات عربوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا مظہر ہیں۔"الشیخ محمد بن راشد نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ مصری قیادت اپنے ملک کے لئے بہترین سے بہترین مستقبل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی جس میں وہ ایک مرتبہ پھر علاقائی سیاست اور ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکے گا۔ میری خواہش ہے کہ مصر ہمیشہ مستحکم رہے اور مصری عوام کی امنگیں پوری ہوں۔"داریں اثنا جنرل السیسی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خصوصیت کے حامل ہیں اور ایسے متعدد عوامل ہم دونوں کو مضبوط رشتے میں جوڑے ہوِئے ہیں، ان میں سب سے بڑا عنصر امارات میں کثیر تعداد میں مصری کیمونٹی کی موجود ہے جہاں وہ یو اے ای کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مصری صدر اور حاکم دبئی نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعلقات سے متعلق متعدد امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔

مزید :

عالمی منظر -