سوئس شہری کی وفات کے باعث ٹرکش ایئر لائن کے طیارے کی مصر میں ایمرجنسی لینڈنگ

سوئس شہری کی وفات کے باعث ٹرکش ایئر لائن کے طیارے کی مصر میں ایمرجنسی لینڈنگ

  

قاہرہ (اے پی پی) ایک سوئس شہری کی وفات کے بعد ٹرکش ایئر لائن کے طیارے کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کا مسافر بردار طیارہ معمول کی پرواز لیکر استنبول سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جا رہا تھا کہ دوران پرواز ایک مسافر جس کا تعلق سوئٹزرلینٖڈ سے تھا ،کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے باعث طیارے کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم مسافر جانبر نہ ہوسکا۔

مزید :

عالمی منظر -