اٹلی کے وزیر اعظم کا دورہ کیوبا،سیاحت، ہوٹلنگ، ری سائیکلنگ، تعمیرات اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

اٹلی کے وزیر اعظم کا دورہ کیوبا،سیاحت، ہوٹلنگ، ری سائیکلنگ، تعمیرات اور ...

  

ہوانا(اے پی پی) اٹلی کے وزیر اعظم میتھیو رینزی کیوبا کے دورے پردارالحکومت ہوانا پہنچ گئے ہیں۔وہ کیوبا کا دورہ کرنے والے اٹلی کے پہلے وزیر اعظم ہیں۔ اٹلی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی کیوبا میں سیاحت، ہوٹلنگ، ری سائیکلنگ، تعمیرات اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔ کیوبا گزشتہ 40 سال سے عائد امریکی پابندیوں کے باعث ہر سال 2ارب ڈالر کی غذائی اشیاء برآمد کرتا ہے اورہر سال اربوں ڈالر مالیت کی پٹرولیم مصنوعات بھی برآمد کرتا ہے جبکہ اٹلی پٹرولیم کے شعبے میں بھی کیوبا کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -