پاگل ہوتا تو رانا ثنا ءاللہ کے گھر گھستا،چوہدری شیر علی نے جلسے میں وزیر قانون کےخلاف 20افراد کے قتل کی فہرست لہرا دی

پاگل ہوتا تو رانا ثنا ءاللہ کے گھر گھستا،چوہدری شیر علی نے جلسے میں وزیر ...
 پاگل ہوتا تو رانا ثنا ءاللہ کے گھر گھستا،چوہدری شیر علی نے جلسے میں وزیر قانون کےخلاف 20افراد کے قتل کی فہرست لہرا دی

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فیصل آباد میں ایک بار پھر ” شیروں “ نے ” شیروں “ پر چڑھائی کردی،چوہدری شیر علی نے جلسے میں رانا ثنا ءاللہ کے خلاف20افراد کے قتل کی فہرست لہرا دی اور حکومت پنجاب سے وزیر قانون کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شیر علی نے اپنے ٹارگٹ رانا ثنا ءاللہ کو خوب لتاڑا اور کہا کہ آج پورا پاکستان رانا ثنا ءاللہ کو قاتل کہہ رہا ہے انہیں ایک روز پھانسی گھاٹ پر جانا ہی ہے۔ان کا کہنا تھا ہم جن سے40سال جنگ کرتے رہے رانا ثنا نے انہیں ( الیاس انصاری) کو50لاکھ میں ٹکٹ دیدیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں پاگل ہوتا تو اپنے نہیں رانا ثناءاللہ کے گھر گھستا۔وزیر قانون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے بندر کے ہاتھ ماچس پکڑائی ہوئی ہے۔جلسے میں چوہدری شیر علی نے رانا ثنا ءاللہ کے خلاف20افراد کو قتل کرنے کے ثبوت عوام کو دکھائے۔چوہدری شیر علی جہاں رانا ثنا ءاللہ پر گرجتے رہے وہاں عمران خان پر بھی برس پڑے۔تقریر کرتے ہوئے کہا عمران خان !! لاہور میں ممی ڈیڈی رہتے ہیں،فیصل آباد میں دہی پراٹھے کھانے والے رہتے ہیں یہاں آکر دکھاﺅ۔عمران خان مجھ سے آکر سیاست سیکھیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -