سرحدوں پر باڑیں تعمیر کرنے سے مہاجرین کا بحران حل نہیں کیا جا سکتا ‘جرمنی

سرحدوں پر باڑیں تعمیر کرنے سے مہاجرین کا بحران حل نہیں کیا جا سکتا ‘جرمنی

  

برلن(اے پی پی)جرمنی نے کہا ہے کہ سرحدوں پر باڑیں تعمیر کرنے سے مہاجرین کا بحران حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زایبرٹ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب آسٹریا نے کہا کہ وہ ملک میں مہاجرین کا بہاؤ کم کرنے کے لیے سلووینیہ سے متصل اپنی سرحد پر باڑ تعمیر کرے گا۔ زایبرٹ نے مزید کہا کہ یہ بحران صرف اسی صورت میں حل ہو سکتا ہے جب تمام یورپی ممالک متفقہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے مشترکہ ایکشن لیں۔

مزید :

عالمی منظر -