فیصل بٹ کی بطور ماڈل پہلی ویڈیو مکمل

فیصل بٹ کی بطور ماڈل پہلی ویڈیو مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) نوجوان صحافی فیصل بٹ کی بطور ماڈل پہلی ویڈیومکمل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سگیاں کے ایک فارم ہاؤس پر گلوکارہ شافیعہ ملک کے گیت’’ماڑا اے تے ماڑا سئی یار جو ہے‘‘ کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی جس میں فیصل بٹ ،سحرش اور سعدیہ نے ماڈلنگ کی اس ویڈیو کی ڈائریکشن نوید رضانے دی جبکہ کیمرہ مین سعید احمدتھے اس ویڈیو کو عیدالفطرپر مون ڈی وی ڈی ملک بھرمیں ریلیز کرے گی ایک ملاقات کے دوران فیصل بٹ نے بتایاکہ ان کا بطور ماڈل یہ پہلا ویڈیو ہے اس میں انہوں نے اپنی بھرپور فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے انشا ء اللہ وہ اپنی اس پہلی ویڈیو سے اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے مذید بتایاکہ انہیں دو فلموں میں بطور ہیروبھی آفرآئی ہیں جنہیں وہ عید کے بعد قبول کرلیں گے۔

مزید :

کلچر -