لوک ورثہ میں اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ ’’کون بنے گا بادشاہ‘‘ کل پیش کیا جائیگا

لوک ورثہ میں اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ ’’کون بنے گا بادشاہ‘‘ کل پیش کیا جائیگا

  

اسلام آباد (اے پی پی) لوک ورثہ میں اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ ’’کون بنے گا بادشاہ‘‘ کل ہفتہ 31 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا۔ ڈرامہ سات بجے رات اوپن ایئر تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے کے مصنف اور ہدایت کار شاہد ندیم ہیں۔ ڈرامہ کی کاسٹ میں نایاب فائزہ، عثمان راج، عمر ڈار، احسن مراد، سہیل طارق، قیصر علی، یعقوب مسیح، عامر سہوترا اور شہزاد صادق شامل ہیں۔ اجوکا تھیٹر کا یہ ڈرامہ پاکستان میں تھیٹر کے فروغ کے لئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہا ہے اور تھیٹر کے احیاء و فروغ کے لئے لوک ورثہ اور اجوکا تھیٹر نے پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔

مزید :

کلچر -