انوپم کھیر نے ایس ایم دھونی کی شوٹنگ کا آغاز کردیا

انوپم کھیر نے ایس ایم دھونی کی شوٹنگ کا آغاز کردیا

  

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کے اداکار انوپم کھیر نے مصروف بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم ’’ ایس ایم دھونی‘‘ دی انٹولڈ سٹوری کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ۔ ڈائریکٹر نیرج پانڈے کی اس فلم میں انوپم کھیر دھونی کے والد ہان سنگھ کا کردار ادا کرینگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوپم نے کہا کہ نیرج میرے پسندیدہ ڈائریکٹر ہیں اور مجھے ان کی فلم میں کام کرنے کی بے حد خوشی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے 1984ء میں سرزنش سے شوبز میں قدم رکھا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا انہوں نے کہا کہ میں سیر و تفریح کا کا شوقین ہوں لیکن مجھے وقت نہیں ملتا

مزید :

کلچر -