رخسار کا شوبز میں واپسی کا فیصلہ
لاہور (فلم رپورٹر) ماضی کی نامور تھیٹر فلم اداکارہ رخسار نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ اداکارہ رخسار نے ایک ر پارٹی میں بتایا کہ اب وہ دوبارہ بطور اداکارہ فی الحال ٹی وی ڈراموں میں کام کریں گی۔ اس سلسلے میں انہیں متعدد ٹی وی ڈراموں کی آفر ہو رہی ہے۔ رخسار ماضی میں تھیٹر، فلم کی اداکارہ کے طورپر بہت کامیاب رہی ہیں۔
رخسار نے کہا کہ وہ بہت جلد ایک معروف اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔