اہلسنت والجماعت آفات سے بچنے کیلئے آج یوم استغفار منائے گی
لاہور(نمائندہ خصوصی)اہلسنت والجماعت آج یوم استغفار کے طورپر منائی گی،زلزلہ متاثرین کی روزمرہ زندگی کی بحالی کے لیے حکومت فوری اقدامات اٹھائے ،اہلسنت والجماعت کے کارکن متاثرین کی امداد کے لیے کوششیں تیز کردیں ،قدرتی آفات سے بچاؤکے لیے حکومتی اقدامات قابل اطمینان نہیں ہیں،زلزلہ اور سیلاب سے ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے ،حکومت نے ڈنگ ٹپاؤپالیسی اختیارکی ہوئی ہے،زلزلہ میں شہداء کے لیے مغفرت کی دعا کی جائے گی ان خیالات کااظہار اہلسنت والجماعت کے میڈیا ترجمان مولانا قاسم فاروقی نے کیاانہوں نے کہاکہ زلزلہ کو سیاسی ایشو بنائے بغیر متاثرین کی روزمرزہ زندگی کو فوری بحال کیا جائے،متاثرہ علاقوں میں اس وقت شدید سردی پائی جارہی ہے،ابھی تک کئی متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے امداد کی منتظر ہیں۔