گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن جاری،مزید 31پکڑے گئے

گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن جاری،مزید 31پکڑے گئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے383مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر12 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ15,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،25افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر31افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے06افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔۔

۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -