8ترقیاتی سکیموں کیلئے 6ارب سے زائد رقم منظور

8ترقیاتی سکیموں کیلئے 6ارب سے زائد رقم منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے14 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 8ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 6ارب 11کروڑ 22 لاکھ 63ہزار روپے کی منظوری دی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے14 ویں اجلاس میں جن8 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ملتان ڈسپوزل اسٹیشنوں میں اضافہ (فیز I) کیلئے 62 کروڑ 50 ہزار روپے، محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے قیام (فیز II) کیلئے 1 ارب 36 کروڑ 31 لاکھ 97 ہزار روپے، ڈولفن سکواڈ صدر ڈویژن لاہور میں دفتروں کی تعمیر کیلئے 21 کروڑ 4 لاکھ 16 ہزار روپے، ڈولفن سکواڈ ماڈل ٹاؤن ، کینٹ ڈویژن اور مرکزی ہیڈ کوارٹروں کے دفاتر کی تعمیر (ترمیمی)کیلئے 40 کروڑ 35 لاکھ 92 ہزار روپے، شمالی پنجاب میں ہائی سکیورٹی جیل (میانوالی) کی تعمیر کیلئے 1 ارب 19 کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار روپے، ضلع گجرات میں نواز شریف میڈیکل کالج کے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کیلئے 69 کروڑ 31 لاکھ 76 ہزار روپے، ضلع لاہور گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں نرسنگ کالج بمعہ ہاسٹل اور پیرا میڈیکل سکول بمعہ ہاسٹل کے قیام کیلئے 22 کروڑ 94 لاکھ 7 ہزار روپے اور صوبہ پنجاب میں جامع ٹی بی کنٹرول پروگرام (2015-16 تا 2017-18)کیلئے 1 ارب 39 کروڑ 89 لاکھ 33 ہزار روپے شامل ہیں۔