آدیتی راؤ حیدری نے اپنی 29ویں سالگرہ منائی
ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ آدیتی راؤ حیدری نے اپنی 29ویں سالگرہ منائی ۔ اس موقع پر بالی ووڈ ستاروں کے علاوہ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انہیں مبارکباد دی آدیتی نے اپنی انتیسویں سالگرہ کے موقع پر سیونگ ٹائیگرز مہم کو بڑھانے کا اعلان کیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بولی ووڈ انڈسٹری میں آج جس مقام پر ہوں یہ سب میری محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں کسی کا میرے سر پر ہاتھ نہیں ہے ۔