غلط فہمیاں دور خوشبو اور ماہ نورآج سے الفلاح میں پرفارم کرینگی

غلط فہمیاں دور خوشبو اور ماہ نورآج سے الفلاح میں پرفارم کرینگی
غلط فہمیاں دور خوشبو اور ماہ نورآج سے الفلاح میں پرفارم کرینگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)خوشبو اور ماہ نور کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں جس کے بعد دونوں آج سے الفلاح تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے ڈرامہ’’پری‘‘میں پرفارم کریں گی۔اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ارشد چوہدری ہیں جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں ظفری خان،افتخار ٹھاکر،امانت چن،آصف اقبال اور ندیم چٹا شامل ہیں۔سٹیج ڈرامہ’’پری‘‘کے لئے دونوں پرفارمرز نے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔ماہ نور نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خوشبو میری بڑی اور سینئر ہیں میں نے ہمیشہ ان کی دل سے عزت کی ہے ہمارے درمیان جو بھی غلط فہمی تھی وہ ختم ہوگئی ہے ان تمام غلط فہمیوں کو دور کروانے میں مشترکہ دوستوں نے اہم کردار ادا کیا ہے خوشبو بڑے دل کی مالک ہیں انہوں تمام اختلافات ختم کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے جس کے لئے ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں ۔

یاد رہے کہ ماہ نور کئی سال بعد الفلاح تھیٹر میں پرفارم کریں گی۔

مزید :

کلچر -