امریکی ٹی وی سیریز کوانٹیکو میں کردار شائقین پسند کرینگے،پریانکا چوپڑا

امریکی ٹی وی سیریز کوانٹیکو میں کردار شائقین پسند کرینگے،پریانکا چوپڑا
امریکی ٹی وی سیریز کوانٹیکو میں کردار شائقین پسند کرینگے،پریانکا چوپڑا

  

ممبئی (این این آئی ) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ’کوانٹیکو‘ میں ادا کئے گئے میرے کردار کے بعد بھارتی اداکاروں کیلئے امریکہ میں نئی راہیں کھلیں گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بہت قابل لوگ موجود ہیں جس میں اداکار، ہدایتکار اور ٹیکنیشن شامل ہیں اور یہاں اپنی صلاحیت دکھانے کیلئے اْن کے پاس بہت زیادہ مواقع میسر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ امریکی ٹی وی سیریز کوانٹیکو میں میرے ادا کئے گئے کردار کے بعد بھارتی اداکاروں کیلئے وہاں پر نئی راہیں کھلی گی۔بالی ووڈ اداکار انیل کپور، راہول کھنہ، اور نمرت کور امریکی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن پریانکا چوپڑا ہندوستان سے تعلق رکھنے والی پہلی اداکارہ ہیں جو کہ ایک امریکی ٹی وی سیریز کی مرکزی کردار ہیں جبکہ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ ایسا کام کیا ہے جو شائقین کو پسند آتا ہے اور یہ بھی شائقین کو ضرور پسند آئے گا میری کوشش ہوتی ہے کہ میں انوکھا کام کروں اور اس کیلئے میں نئے نئے کرداروں کی تلاش میں رہتی ہوں او ر امید ہے کہ میرے آنے والے کام کو بھی شائقین کی جانب سے پذیرائی ملے گی ۔

مزید :

کلچر -