سلمان خان کے ساتھ اداکاری میری بڑی خواہش ہے،کریتی سینن
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ اداکاری میری سب سے بڑی خواہش ہے اور مجھے امید ہے کہ جلد ہی میں ان کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی اداکارہ نے کہاکہ محنت کرنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا ہے اور آج میں نے جو مقام حاصل کیا ہے اس میں میری انتھک محنت شامل ہے میں اسی طرح مستقبل میں بھی معیاری کام کروں گی شائقین نے ہمیشہ میرے کام کو بہت پسند کیا ہے جس کی بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے اور اس طرح مجھے مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ بھی ملتا ہے ۔