نامور اداکارہ بندیا حسین کے گھر مجلس کا اہتمام

نامور اداکارہ بندیا حسین کے گھر مجلس کا اہتمام
 نامور اداکارہ بندیا حسین کے گھر مجلس کا اہتمام

  

لاہور( فلم رپورٹر)پاکستان کی نامور اداکارہ بندیا حسین کے گھر مجلس کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر نیازبھی تقسیم کی گئی اس موقع پر مجلس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے جن افراد نے شرکت کی ان میں نامور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور ڈائریکٹر لالہ شہزاد شامل ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بندیا حسین نے کہا کہ میں ہر سال مجلس کا اہتمام کرتی ہوں او ر میر ا مقصد غریبوں میں نیاز تقسیم کرنا ہوتا ہے اور ایسا کرکے بہت سکون ملتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اب تک جتنا کام کیا ہے اس کو شائقین نے بہت پسند کیا ہے اور میں مستقبل میں بھی ایسے ہی عمدہ کام کروں گی معیاری کام میر ی ترجیح رہی ہے بے شمار سٹیج ڈرامو ں میں فن کا مظاہرہ کرچکی ہوں اور سب میں میرے کام کو پسند کیا گیا جبکہ میں نے ٹی وی پر بھی اداکاری کی اور شائقین نے وہاں بھی میرے کا م کو سراہا جس کی مجھے بہت زیادہ خوشی ہے اور مزید محنت کروں گی۔

مزید :

کلچر -