ناکام اداکارہ نہیں ،مخالفین پروپیگنڈہ کررہے ہیں، پریتی زنٹا

ناکام اداکارہ نہیں ،مخالفین پروپیگنڈہ کررہے ہیں، پریتی زنٹا
 ناکام اداکارہ نہیں ،مخالفین پروپیگنڈہ کررہے ہیں، پریتی زنٹا

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ میں ناکام اداکارہ نہیں ہوں بلکہ اس وقت بھی فلموں میں اداکاری کررہی ہوں میرے مخالفین میرے خلاف جو پروپیگنڈہ کررہے ہیں اس سے ان کو کچھ نہیں ملے گا میں ایسے لوگوں کی باتوں پر کان نہیں دھرتی بلکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں میری آنے والی فلمیں ہمیشہ کی طرح شائقین کو ضرور پسند آئیں گی میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور میری کوشش ہے کہ میں جب تک اداکاری کروں میرے کام کو اسی طرح پسند کیا جائے آنے والی فلموں میں کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں میں ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کرتی ہوں اور اسی لئے انڈسٹری میں مجھے جو مقام حاصل ہے وہ کسی اور اداکارہ کو نہیں ہے مستقبل میں بھی شائقین میرے کام کو میری محنت کی بدولت ضرورپسند کریں گے

مزید :

کلچر -