فیصل آباد کی کشیدگی پنجاب کی سیاست پر اثر انداز ہو رہی ہے،جمیل ملک

فیصل آباد کی کشیدگی پنجاب کی سیاست پر اثر انداز ہو رہی ہے،جمیل ملک

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی فیصل آباد میں کشیدگی پنجاب کی سیاست پراثر انداز ہورہی ہے اور حکومتی جماعت میں دراڑیں شریف برادران کیلئے نئی مشکلات کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا شریف فیملی اپنے قریبی رشتہ دار چودھری شیر علی کی ناراضگی مول لینے کا رسک نہیں لے سکتی البتہ راناثنااللہ خاں کی ناراضگی سے انہیں کچھ فرق نہیں پڑیگا۔چودھری شیر علی کی جانب سے صوبائی وزیر قانون پر ٹارگٹ کلنگ کے سنگین الزامات قوم کیلئے باعث تشویش ہیں۔

جن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں ،20،افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام پر حکومتی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے،بھولا گجر کے قاتل نوید کمانڈو کے اعترافی بیان میں رانا ثنااللہ پر قتل کرانے کا الزام بھی صوبائی وزیر قانون کیلئے نئی مشکلات کی نشاندہی کررہا ہے، لگتا ہے کہ مسلم لیگ(ن) فیصل آباد کے دو مضبوط گھرانوں میں سیاسی کشیدگی کا زیادہ نقصان رانا ثنااللہ کو ہی پہنچے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -