پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ زیادتی ہو گی،صفدر بٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ زیادتی ہو گی،صفدر بٹ

  

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور ٹر یڈرز الائنس کے صدر اور لبر ٹی مارکیٹ کے چیئر مین صفدر علی بٹ نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر تشو یش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بو جھ ڈالنے کی مترادف ہے جس سے مہنگائی کی شر ح میں اضافہ اور اشیائے خوردونوش سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ جائے گے جبکہ اس کے منفی اثرات ملکی صنعت اور تاجربرادری کے لئے نقصان کا باعث بنے گئے،عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھی جبکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت آئندہ ماہ بڑھانے کا جو عندیہ دیاہے وہ عوام دشمنی کا ثبوت ہے ۔صفدر بٹ نے کہا کہ پٹرول کا جہاں زیادہ استعمال انڈسٹری میں ہو تاہے وہیں موٹر سائیکل ،گاڑیوں اور دیگر اشیاء میں کثیر تعداد میں استعمال ہو تا ہے ۔انہوں نے مزید کہا حکومت عوام کو درپیش بنیادی مسائل حل کرے نہ کہ ان کو دیے جانے والے ریلیف کو بھی ختم کردے ،ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کا بحران ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے حکومت بجلی کو ضرورت کو پورا کرے ،پاکستان کی 18کروڑ عوام نے وزیر اعظم نواز شریف کو مینیڈیٹ دیا ہے وزیر اعظم عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف بھی توجہ دیں۔انھوں نے کہا کہ حکو مت عوام کو مجبور نہ کر ے کہ وہ سر اپا احتجاج بنتے ہوئے حکو مت مخالف سڑکو ں پر نکل آئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -