31اکتوبر عوام، جمہوریت اور مسلم لیگ(ن) کی فتح کا دن ہو گا
لاہور (بزنس رپورٹر) یونین کونسل نمبر78وارڈ نمبر1سے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر شاہد سعید نے کہا ہے کہ31 اکتوبر کا دن عوام کی فتح کا دن ہو گا اس دن عوام خدمت کی سیاست کو ہٹ دھرمی، ضد اور دھونس کی سیاست پر ترجیح دیتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے نامزد کردہ امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گے۔ شاہد سعید نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مسائل خواہ مقامی سطح کے ہوں یا قومی اور بین الاقوامی، صرف مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے پاس ہی وہ تجربہ اور وژن ہے جو ان مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے۔ ہم انشا اللہ منتخب ہو کر اپنے علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی انتہائی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دستیاب وسائل کو بہترین انداز میں عوام کی فلاح اور علاقے کی ترقی کے لئے ایمانداری سے خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 31اکتوبر کو عوام باشعور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگا کر ملکی و قومی ترقی کے سفر کو مزید تیز کریں گے۔