محکمہ انسانی حقوق کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آگاہی مہم

محکمہ انسانی حقوق کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آگاہی مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں تین روزہ آگاہی مہم کے بینرزآویزاں کئے گئے۔ بینرز کلب چوک، چیئرنگ کراس ، چڑیاگھر ، الحمراء ، پریس کلب ، سول سیکرٹریٹ ، محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے دفتر اور دیگر مقامات پر آویزاں کئے گئے ۔بینرز پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کے نعرے درج تھے۔