پیپلز پارٹی کے امیدوار عوام کے مسائل حل کریں گے،علامہ یوسف اعوان
لاہور(نمائند ہ خصوصی) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوکر مسائل عوام کی دہلیز پر حل کریں گے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے 31اکتوبرکا سورج ہمارے امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ہم عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے اس صوبے کے دس کروڑ عوام اپنے ووٹ کاسوچ سمجھ کراستعمال کریں تاکہ حقیقی نمائندے کامیاب ہوکر آگے آئیں ۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت لاقانونیت سمیت پنجاب بھر میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں لوگوں کوکسی بھی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں ہے جمہوریت کے استحکام اور عوامی خوشحالی کے لئے بلدیاتی انتخابات لازمی جزو ہیں دنیا بھر میں بلدیاتی اداروں کووفاقی حکومت تک کادرجہ دیاجاتا ہے اور جتنی اہم وفاقی حکومت ہوتی ہے اس جیسی اہمیت ہی بلدیاتی اداروں اورمقامی حکومت کو دی جا تی ہے۔