حکومت کا قومی سانحات پر سیاست چمکانا شرمناک ہے،الطاف شاہد

حکومت کا قومی سانحات پر سیاست چمکانا شرمناک ہے،الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کا قومی سانحات پرسیاست چمکانااورامدادی رقوم ہڑپ کرناشرمناک ہے بدنیت حکمران زمینی آفت کے نتیجہ میں پیداہونیوالے بحران سے نہیں نمٹ سکتے،محروم طبقات کوپرویز مشرف کادوراقتداریادآنافطری امر ہے ۔ حکمرانوں کااپناپیٹ بھرے گااورنہ وہ عوام کوبنیادی ضروریات فراہم کریں گے شریف برادران کی بدانتظامی ڈیزاسٹر سے بڑاڈیزاسٹر ہے۔متاثرین جھولیاں اٹھااٹھا کرپرویز مشرف کی اقتدارمیں واپسی کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں پرویز مشرف کے دورمیں عوام کامعیارزندگی بہت بلندتھااورکسانوں سمیت کاروباری طبقات خوش اورخوشحال تھے جبکہ آج ہرکوئی کاروبارمندے ہونے کا مژداسنارہا ہے ۔مصیبت زدگان کی بروقت اوربھرپورمددکے سلسلہ میں پاک فوج کاکردارمستحسن ہے۔حکمران امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی بجائے ''امداد''مانگ رہے ہیں اورماضی کی طرح اس باربھی اکٹھاہونیوالے فنڈز ان کی عیش وعشرت کے کام آجائیں گے۔وہ اے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ زمینی آفت نے ہزاروں پاکستانیوں کوبے گھر کردیا جبکہ حکمرانوں کی روش نہیں بدلی ،وہ اشک شوئی کی آڑ میں شعبدہ بازی کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -