عوام شیر اور بلے کو مسترد کر کے ترازو کو ووٹ دیں گے،عاصم شفیق

عوام شیر اور بلے کو مسترد کر کے ترازو کو ووٹ دیں گے،عاصم شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)کامیابی کے بعد حلقے کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کراؤں گا عوام کی خدمت عبادت سمجھتا ہوں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار یونین کونسل 215کریم بلاک علامہ اقبال ؤن لاہور کے چےئرمین عاصم شفیق شیخ وائس چےئرمین کے امیدوار محسن بشیر نے انتخابی مہم کے آخری روز ڈور ٹو ڈور رابطے مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کریم بلاک ،راوی بلاک، کا مران بلاک ، مہران بلاک کو آج تک نظر انداز کیا جا رہا ہے 31اکتوبر کے لیے (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو مسترد کر کے ترازو کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا جماعت اسلامی نے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور با کردار قیادت متعارف کرائی ہے امید کرتے ہیں اہل علاقہ اس دفعہ دھوکہ نہیں کھائیں گے حقیقی قیادت کو ووٹ دیں گے۔