31اکتوبر کا دن میری یوسی کی خوشحالی کی نوید لیکر طلوع ہوگا،افتخار بھٹی
لاہور ( پ ر )31 اکتوبر کا دن میری یو سی کی خوشحالی کی نوید لیکر طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 262 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد چیئر مین کے امیدوار ملک افتخاراحمد بھٹی نے اہل سندر میں اپنی حمایت میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا ماضی سب کے سامنے ہے۔ پہلے بھی عوامی مسائل کو عبادت سمجھ کر حل کیا۔ ملک افتخاراحمد بھٹی نے کہا کہ میں نے اپنی سیاست کو عوامی خدمت کیلئے وقف کر دیا۔ جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک افضل کھوکھر، ایم پی اے چوہدری گلزار ، وائس چیئر مین راجا سہیل اقبال نے خطاب کیا۔ جلسہ میں مسلم لیگ (ن) سندر کے رہنماؤں تمام تر عہدیدران کے علاوہ کارکنوں اور ورکروں کی بڑی تعداد شرکت کی۔