حکمران خزانہ ترقیاتی کاموں کے نام پر خرچ کررہے ہیں،میاں ایوب

حکمران خزانہ ترقیاتی کاموں کے نام پر خرچ کررہے ہیں،میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری خزانے کا رخ ترقیاتی کاموں کے نام پر خرچ کرنا شروع کردیا ہے اور عوام کو بنیادی سہولتوں سے دور رکھا جا رہا ہے پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے شہریوں کے لئے ہسپتال کی سہلوت نہیں ہے ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں ۔انہوں نے کہاکہ کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ لاہور میں مختلف میگا منصوبوں کے نام پر سڑکوں کی اکھاڑ بچھاڑ جاری ہے اور صحت و تعلیم جیسے اہم بنیادی شعبوں کے فنڈز کو بھی ان ترقیاتی منصوبوں کی نذر کردیا گیا ہے کیا حکومت کے یہ منصوبے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے کھلے ہھتکنڈے نہیں ہیں ? ترقیاتی کاموں کا لالچ دیکر عوام سے بلدیاتی ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -