مسلم لیگ(ن) وعدوں نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے،میاں مشتاق

مسلم لیگ(ن) وعدوں نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے،میاں مشتاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار بلدیہ فیروزوالہ وارڈ نمبر9کونسلر کے امیدوار میاں مشتاق احمد نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت وعدوں پر نہیں بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے حکومت عوامی اور ملکی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے میں مصروف ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دورہ امریکہ کے دوران جس جرات اور بہادری کے ساتھ بھارتی مداخلت کے بارے میں اپنا موقف اور ثبوت پیش کئے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارڈ نمبر9کے علاقے رچنا ٹاؤن جی ٹی روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا دریں اثناء مختلف برادریوں اور گروپوں نے میاں مشتاق کی حمایت کا مکمل اعلان کیا ۔