انتخابی مہم کے آخری روز پیپلز پارٹی کے پی پی154میں بھرپور جلسے

انتخابی مہم کے آخری روز پیپلز پارٹی کے پی پی154میں بھرپور جلسے

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) بلدیاتی الیکشن کی مہم کے آخری روز میں پیپلز پارٹی لاہور نے صوبائی حلقہ پی پی 154کی مختلف پانچ یونین کونسلوں میں بھرپور انتخابی جلسے منعقد کئے اور اس موقع پر اپنی بھرپور طاقت کا بھی مظاہرہ کیا جبکہ ان انتخابی جلسوں میں مقامی یونین کونسلوں کے رہائشی ووٹرز کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور پیپلز پارٹی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حلقہ پی پی 154کی یونین کونسل 236میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے امیدوار لیاقت قصوری اور وائس چیئرمین کے امیدوار رانا تصدق نے انتخابی جلسہ کیا جس میں پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت فیصل میر اور ذونل صدر ڈاکٹر ضرار نے پارٹی امیدواروں کے ہمراہ ایک انتخابی ٹرک پر سوار ہو کر یونین کونسل کا دورہ کیا اور ووٹرز سے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔یونین کونسل 240میں چیئرمین کے امیدوار حاجی محمد اسلم اور وائس چیئرمین کے امیدوار عرفان جٹ نے بھی اپنی یونین کونسل میں انتخابی مہم کا اخری جلسہ منعقد کیا اور پھر پیپلز پارٹی کی مقامی لیڈر نے پارٹی جیالوں کے ساتھ موٹرسائیکلوں پر ووٹرز سے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی بھرپور مہم کی۔یونین کونسل 232میں پیپلز پارٹی کے چیرمین کے امیدوار اسلم گڑا نے تقریبا دو ہزار کارکنوں پر مشتمل ایک بڑا انتخابی جلسہ منعقد کیا اور ان کے انتخابی قافلے نے یونین کونسل کے ہر گلی محلے کا دورہ کیا اور عوام سے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اسی طرح سے یونین کونسل 233میں چیئرمین کے امیدوار چودھری منیر اور یونین کونسل 241میں نئیر جٹ نے بھی اپنے اپنے انتخابی جلسے منعقد کئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -