یونین کونسل103سبزہ زار میں بھی پی ٹی آئی او ر(ن) لیگ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع
لاہور(اپنے خبر نگار سے )یونین کونسل 103سبزہ زار سکیم میں بھی( ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے اس یونین کونسل کے مجموعی وٹرز کی تعدا د13500ہے جبکہ یہ یونین کونسل سبزہ زار کے جی ،ای،ایف،کے ،ایل، ایم ،این ،پی اورکیوبلاک اور سوک سینٹر پر مشتمل ہے اس یونین کونسل میں پی ٹی آئی کی طرف سے چیئر مین محمد اصغر گجر جبکہ وائس چیئر مین سعید ورک ہیں ان کے مد مقابل( ن) لیگ کے چیئر مین کے امیدوار حاجی محمد طارق ہیں اور ان کے وائس چیئر مین اسد اسلم زار ہیں جبکہ جنرل کونسلر کے امید وار وارڈ نمبر ون میں ملک مقصود احمد وارڈ نمبر ٹو میں مہر محمد اقبال وارڈ نمبر تین میں بابر خاں وارڈ نمبر چار میں زیشان جاوید وارڈ نمبر پانچ میں میاں رضوان اکبر جبکہ وارڈ نمبر چھ میں محمد شاہد بٹ ہیں دونوں پارٹیاں کامیابی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں جبکہ ن لیگ کے امید وار حاجی محمد طارق حلقہ میں زیادہ سوشل ور کر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں جب ان سے یونین کونسل 103 کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل 103کے تمام مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے خاص طور پر پینے کے صاف پانی کی طرف خاص توجہ دی جائے گی یونین کونسل 103میں پہلے دو فلٹریشن پلانٹس کام کر رہے ہیں ان میں مزید اضافہ کر کے دو نئے فلڑیشن پلانٹس لگائے جائیں گے