کریم بلاک کے مسائل کا حل میری ترجیح ہو گی،پرویز اقبال
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)کریم بلاک علامہ اقبال ٹاون کے رہائشیوں نے میری حمایت کا اعلان کر کے بڑا حوصلہ بڑھایا ہے کریم بلاک کے مسائل کا حل میری ترجیح ہو گی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار وارڈ نمبر6برائے جنرل کونسلر پرویز اقبال نے اپنے بیان میں کیا۔ پرویز اقبال نے کہا کریم بلاک مسائلستان بن چکا ہے صاف پانی نہیں ملتا ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں 31اکتوبر کا دن ترازو کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہو گا۔