انتخابی مہم اختتام پذیر،امیدواروں کے عزیز واقارب نے گھر گھر جاکر ووٹ مانگے

انتخابی مہم اختتام پذیر،امیدواروں کے عزیز واقارب نے گھر گھر جاکر ووٹ مانگے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی 274یونین کونسلوں میں ’’ٹھنڈی ٹھار‘‘انتخابی مہم کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہوتے ہی امیدوار اپنی بیگمات اور اپنے عزیز واقارب کو میدان میں لے آئے جنہوں نے انتخابی مہم گزشتہ رات ختم ہونے تک ڈور ٹو اپنے اپنے امیدواروں کیلئے گھر گھر جا کر ووٹ مانگے،خواتین اپنے اپنے امیدواروں کیلئے رات گئے تک شہریوں کو نیند سے بیدار کر کے ووٹ مانگتی رہیں ۔انہوں نے پوسٹر بھی تقسیم کیے ووٹرز کو ان کے ووٹوں کی فہرستیں اور پرچیاں بھی دیں۔بتایا گیا ہے کہ شہر کی تمام یونین کونسلوں میں امیدواروں کی انتخابی مہم بے یقینی کا شکار رہی اور امیدوار کھل کر اپنی اپنی انتخابی مہم نہ چلا سکے اور مہم کا سماں نہ بندھ سکا۔جمعرات کی رات جب 12بجے انتخابی مہم اختتام پذید ہوئی تو امیدواروں کی مہم ان کی بیگمات نے دیگر خواتین اور عزیزواقارب کے ہمراہ مہم چلائی۔گلیوں میں ڈھول کی تھاپ پر خواتین کے ساتھ نوجوان بھی بھنگڑے ڈال کر ووٹ مانگنے نکل پڑے انتخابی مہم کے دوران لاہور میں 4کارکن انتخابی مہم چلانے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -