پروفیسر ساجد میر کی طرفسے مسلم لیگ(ن) کی حمایت کا اعلان

پروفیسر ساجد میر کی طرفسے مسلم لیگ(ن) کی حمایت کا اعلان

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان پروفیسر ساجد میرنے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کاا علان کیا ہے اور اپنی جماعت سے وابستہ تمام خواتین وحضرات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے متفقہ امیدواروں کو ووٹ دیں۔مرکزی دفتر106 راوی روڈ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہماری اتحادی جماعت ہے عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی ان کی حمایت جاری رہے گی تاہم بعض حلقوں میں مرکزی جمعیت اہل حدیث سے وابستہ آزادامیدوار جماعت کی پہلی ترجیح ہو گا باقی حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -