یوسی مسلم ٹاؤن سے کل بالٹی کامیاب ہو گی،لطیف مغل
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مسلم ٹاؤن یونین کونسل کے رہائشیوں نے عوامی گروپ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے 31اکتوبر کو بالٹی کامیاب ہو گی ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 216مسلم ٹاؤن سے جنرل کونسلر کے امیدوار لطیف مغل نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا میں نے بطور کونسلر کتنی خدمت کی پورا علاقہ اس بات کی گواہی دے گا ،لطیف مغل اہل علاقہ کے دکھ درد کا ساتھی ہے اہل علاقہ کی ترقی کا ضامن ہے ۔انہوں نے کہا میں نعروں،وعدوں پر یقین نہیں رکھتا عمل پر یقین رکھتا ہوں۔