مسلم لیگ(ن) کی قیادت شرافت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،عبدالحمید رحمانی

مسلم لیگ(ن) کی قیادت شرافت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،عبدالحمید رحمانی

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے نامز امیدوار بلدیہ کوٹ عبدالمالک وارڈ نمبر23کے امیدوار برائے کونسلر حاجی عبدالحمید رحمانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت شرافت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے این اے 132میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام کرواکر ایک مثال قائم کر دی ہے جس سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے کونسلر حاجی عبدالحمید رحمانی نے کوٹ عبدالمالک کے مختلف علاقوں میں منعقد کارنر میٹنگز سے کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کردیا ہے اس موقع پر مقبول احمد رحمانی عبدالرشید بنارسی محمد جاوید ،ڈاکٹر علی احمد اور محمد آصف بھٹہ بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -