مسلم لیگ(ن) نے عوام کو سہولیات سے محروم رکھا ہے،عبدالعلیم خان

مسلم لیگ(ن) نے عوام کو سہولیات سے محروم رکھا ہے،عبدالعلیم خان

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) چئیرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گذشتہ 8برسوں سے نواز لیگ نے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہوا ہے اور لاہور جیسے بڑے شہر میں لوگوں کو پینے کے پانی سے لے کر روزگار کی فراہمی تک درپیش مسائل کے حل کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا ،عمران خان نے پاکستان کے عوام کو نیا سیا سی ویژن دیا ہے جس کے بعد روایتی سیاست دم توڑ رہی ہے اور 31اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات میں کوئی نیا دھاندلی فارمولہ نہ لگایا گیا تو انشا ء اللہ جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی ،عبدالعلیم خان نے یونین کونسل 172بی بی پاکدامن میں پی ٹی آئی کے امیدوار جاوید یوسف ،یونین کونسل 186دھرم پورہ میں بہادر خان ،یوسی 118میں گُل خان اور معظم قادری اور یونین کونسل 124میں قدیر آرائیں کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کے باوجود لاہور شہر کے اکثر علاقے کھنڈرات یا بیماریوں کے مراکز بنے دکھائی دیتے ہیں ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ شہر کا کوڑا کرکٹ اکھٹا کرنے کیلئے بھی حکمرانوں نے اپنی من پسند فرموں کو بیرون ملک سے ٹھیکے دے رکھے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوا م کو جھوٹے نعروں سے بہلانے والے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -