ووٹرز کے اعتماد پر پورا نہ اترا تو مستعفی ہو جاؤنگا،عامر نواب

ووٹرز کے اعتماد پر پورا نہ اترا تو مستعفی ہو جاؤنگا،عامر نواب

  

لاہور(جنرل رپورٹر) یونین کونسل 228 سے آزادامیدواربرائے چیئرمین عامرنواب خان نے کہا ہے کہ اگریوسی 228کی عوام کے اعتمادپرپورانہ اتراتواستعفیٰ دے دوں گا۔مجھے کسی عہدے یامنصب کی ہوس نہیں ،میں توبرائی کاراستہ روکنے کیلئے میدان میں اترہوں ۔عوام لچھے دارتقریروں سے متاثر نہیں ہوتے ،ہم تدبراورتدبیر سے ان کی کایاپلٹ دیں گے۔ بلدیاتی سیاست میں بھی نوسربازاورشعبدہ بازسرگرم ہوگئے ہیں ،باشعوراورباضمیرعوام انہیں مستردکردیں۔وہ مختلف آبادیوں میں اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔وائس چیئرمین کے میدواراصغر علی عباسی سمیت ان کے پینل کے دوسرے امیدواروں اورمختلف برادریوں کے سربراہان نے بھی خطاب کیا اورعامرنواب خان کیلئے ووٹوں کی اپیل کی ۔عامرنواب خان نے مزید کہا کہ سیاست کوخدمت خلق کی بجائے تجارت اورلوٹ کھسوٹ کاذریعہ بنانے والے سوداگریوسی100سے دوررہیں ۔عوام نے مینڈیٹ دیا تو یوسی100میں ترقیاتی کا م کاجال بچھانے کیلئے سردھڑکی بازی لگادوں گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -