صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل ) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق ہنجروال نوری چوک میں واقع منور علی کے گھر تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے دولاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور مو ٹرسائیکل، غازی آباد میں صلی ٹاؤن میں واقع حنیف کے گھر سے ایک ڈاکو 15ہزارکی نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا جبکہ باغبانپورہ دھوبی گھاٹ ک قریب واقع افضل سٹور سے تین ڈاکو 8لاکھ پچاس ہزاراور کاہنہ میں واقع طالب میڈیکل سٹور سے دوڈاکو 70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے جبکہ مصری شاہ لوہامارکیٹ چٹی مسجد کے سامنے اسحاق سے 15لاکھ مالیت کے 10ٹن لوہے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی چھین لی گئی چوہنگ میں سعدیہ کی 8لاکھ مالیت کی گاڑی اور نقدی،مصطفی ٹاؤن میں کرن سے تین لاکھ،اچھرہ میں شہباز سے دولاکھ 20ہزار،ستوکتلہ میں طارق سے ایک لاکھ،گرین ٹاؤن میں کاشف سے 25ہزار اور پرانی انارکلی میں زوار،شالیمار میں عامر سے50ہزارمو ٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی گئی ۔جبکہ غالب مارکیٹ میں حسن،جنوبی چھاؤنی میں اسرار،مزنگ میں وقار،لٹن روڈ میں عادل،موچی گیٹ میں ارسلان،ٹبی سٹی میں عدیل،جوہرٹاؤن میں فیضان اور نصرکی موٹرسائیکلیں اور فیصل ٹاؤن میں سلطان ،نصیر آباد میں صفدر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -